

Loading content...
اے ملاعین کوفہ و شام! مجھے پہچانو کہ میں ابی مطاع کا وہ بہادر فرزند سوید ہوں کہ جو نیزہ اور تلوار چلانے کا ماہر ہے، یہ بجا ہے کہ امتدادِ زمانہ کے ہاتھوں میں نے ظاہراً ضعیفی کی پوشاک زیب تن کر لی ہے مگر مجھے ضعیف سمجھنے کی حماقت کبھی نہ کرنا کیونکہ میں آج بھی امام کائنات مولا امام حسینؐ علیہ الصلواة والسلام کی الفت و مؤدت میں عین جوان ہوں اور وہی مردِ میدان ہوں کہ جس نے تمہارے ملاعین ازل آباء و اجداد کی لاشوں کو پامال کیا تھا ،آج میں تم سب کی زندگی کا خریدار اور موت کا مؤکل بن کر تمہارے سامنے آیا ہوں، یاد رکھو! میں فاتح خیبر و خندق شہنشاہِ ذوالفقار مولا حیدرِ کرار و غیر فرار علیہ الصلواة والسلام کا شاگردِ رشید ہوں، قادرِ مطلق کی تقدیر پر قابض ہو کر آج انشاء اللہ تیغ کے ایسے جوہر دکھاؤں گا کہ جس طرح نوجوان شیر ببر بھیڑوں کے غول پر حملہ آور ہوتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار