

Loading content...
جناب سوید بن ابی مطاع علیہ السلام کے بارے میں تاریخ میں یہ بھی لکھا ہے کہ جس وقت جناب امیر مسلم علیہ الصلواة والسلام کوفہ تشریف لے آئے تو انہوں نے اپنے نائبین بیعت میں جنابِ سوید بن ابی مطاع علیہ السلام کو بھی شامل فرمایا تھا، جب جناب امیر مسلم علیہ الصلواة والسلام شہید ہوئے تو یہ کوفہ کے نواح میں ان کی طرف سے بیعت لینے میں مصروف تھے اور اسی دوران کوفہ کے دروازے بند کر دیئے گئے تھے جس کی وجہ سے یہ کوفہ میں داخل نہیں ہو سکے تھے، جس وقت انہیں جناب امیر مسلم علیہ الصلواة والسلام کی شہادت کی خبر ملی تو یہ ایک خفیہ راستے سے امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی طرف روانہ ہوگئے اور قطقطانیہ سے پہلے ہی یہ امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے پاک قافلہ میں شامل ہوگئے تھے اور پھر کربلا تک یہ پاک قافلہ کے ساتھ ساتھ رہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار