

Loading content...
یہ اصل میں کوفہ کے رہنے والے تھے، زاہد، شب زندہ دار اور عابد بے بدل تھے، ان کی پیشانی پر صبح کے پر سعادت ستارے کی طرح ہمیشہ محراب چمکتا رہتا تھا شہنشاہِ معظم مولا امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام نے جناب سوید بن ابی مطاع علیہ السلام کو اپنے خاص صحابی جناب بشر بن عمرو حضرمی علیہ السلام کا بھائی بنایا تھا اور ان کے درمیان صیغہئِ اخوت بھی خود ہی پڑھایا تھا، بشر بن عمرو حضرمی وہ شخص تھے کہ جنہیں کربلا معلی میں نو 9محرم کے دن یہ اطلاع ملی تھی کہ آپ کے فرزند کو مخالفین نے گرفتار کرلیا ہے اور اب وہ تاوان طلب کر رہے ہیں اور انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر تاوان ادا نہ کیا گیا تو ہم اسے شہید کردیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار