

Loading content...
اس مقام پر چند واقعات اور بھی ہیں یعنی جناب حسن مثنیٰ علیہ الصلواة والسلام کے چار سالہ فرزند جناب عبداللہ ابن حسن مثنیٰ ابن مولا امام حسن علیہم الصلواة والسلام کی شہادت، جنہیں بعض مؤرخین نے غلطی سے مولا امام حسن علیہ الصلواة والسلام کا فرزند بھی لکھ دیا ہے، یہ ان کا اشتباہ ہے، جس کا ازالہ میں اپنی کتابِ مقتل کی دوسری جلد میں کر چکا ہوں، تفصیل کیلئے دوسری جلد ملاحظہ کریں، اسی طرح کچھ اور واقعات ہیں جنہیں میں مقتل کی تیسری جلد میں پیش کرچکا ہوں، اس لئے یہاں ان کا اعادہ کرنا مناسب نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار