

Loading content...
شیخ عبدالعلی ہروی طہرانی فرماتے ہیں کہ امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام نے ایک مقام پر گھٹنوں کے بل چل کر بھی جنگ کی، پھر لشکر شام نے آپ علیہ الصلواة والسلام کے گرد حلقہ بنا لیا، اس تھوڑے سے وقفے میں کچھ شامی ملاعین نے خیام کی طرف رخ کرنا چاہا تو امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام نے ابن سعد ملعون سے فرمایا کہ تم ان شامیوں اور کوفیوں سے کہہ دو کہ ہم چند لمحوں کے مہمان ہیں یہ ہماری ظاہری زندگی میں پاک خیام کی طرف جانے کی گستاخی نہ کریں ،یہ فرمان سن کر ابن سعد ملعون نے تمام کوفیوں اور شامیوں کو روک دیاکہ میری اجازت کے بغیر کوئی بھی شخص خیام کی جانب رخ نہیں کرے گا،اس کے بعدملعون ازل نے اعلان کیا کہ اب جلدی کرو امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کو شہید کر دو کیونکہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی میں تاخیرہو رہی ہے، پہلے انہیں علیہ الصلواة والسلام شہید کرو پھر نمازِ جمعہ ادا کریں گے،اس کے بعد خیام کے ساتھ جو بھی کرنا ہو گا کریں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار