

Loading content...
صاحبانِ مقتل بیان کرتے ہیں کہ جس وقت امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام نے زین ذوالجناح کو چھوڑا تو اس کے بعد کچھ وقت انہوں نے پیدل جنگ کی، جو میں اُن کی شہادت کے واقعات میں بیان کر چکا ہوں، اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ آج جہاں روضہ اطہر ہے اس مقام سے کافی دور وہ مقام موجود ہے جہاں امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام زین ذوالجناح سے اترے تھے، تاریخ بتاتی ہے کہ انہوں نے اس مقام سے لے کر مقام شہادت تک کا جو فاصلہ ہے وہ پیدل جنگ کرتے ہوئے طے فرمایا تھااور مقامِ شہادت سے مزارِ اطہر سولہ 16 قدموں کے فاصلے پر ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار