

Loading content...
اس لئے ایک مقام پر جو ذاکرین مسلسل عشرے پڑھتے ہیں ان کیلئے کئی مسائل پیدا ہو جاتے ہیں، آج اگر ہم اپنی سٹیج کا جائزہ لیتے ہیں تو مصائب کے واقعات میں بہت زیادہ شدت آرہی ہے اور پروفیشنل (Professional) مقررین ہمیشہ سے مصائب کی مقدار میں اضافہ کرنے میں مصروف ہیں، جس کی وجہ سے آجکل مجالس عزاء کی فضا کافی حد تک توہین آمیز روایات کے قریب پہنچ چکی ہے اور کچھ لوگ تو دنیا وعقبیٰ سے بے نیاز ہوکر زیادہ رُلانے کی ہوس میں مبتلا ہو کر نعوذ باللہ توہین کا ارتکاب بھی کر رہے ہیں اور سامعین اس زہرِ مسلسل کے عادی ہوتے جا رہے ہیں، اس لئے میں مقررین اور سامعین کے سامنے دست بستہ گزارش کروں گا کہ وہ میدانِ تقریر میں اترنے سے پہلے معزز اور شریف گھروں کے رسم و رواج اور اعلیٰ خاندانوں کی اعلیٰ اقدار کا مشاہدہ کریں کہ وہ ایک دوسرے سے بولتے کیسے ہیں؟ ان کے درمیان جملہ معاملات کے آداب کیا ہیں؟ ان کا اسلوب بیان اور طریق گفتگو کیا ہے؟ یعنی کوئی شریف آدمی یا کوئی ادیب شخص کسی کا کوئی واقعہ کیسے بیان کرتا ہے؟ کیا کبھی کسی شریف اور باعزت گھر میں بزرگوں کو مخاطب کرنے میں واحد کے صیغے استعمال ہوئے ہیں؟ کیا کوئی شریف آدمی بزرگوں سے تو کجا اپنے بچوں سے بھی تو، تم کر کے بولتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار