

Loading content...
اس کی حِسی مثال ایسے ہے کہ جیسے انسان اپنی فصل بڑھانے کیلئے زمین میں کھاد استعمال کرتا ہے تو اس کی زمین پہلی بار بہت اچھی فصل دیتی ہے، لیکن اُس کے بعد اگر کھاد کی مقدار میں اضافہ نہ کیا جائے تو زمین اس کھاد کی عادی ہوجاتی ہے اور وہ پہلی مرتبہ کی طرح فصل نہیں دیتی، ہاں اگر فصل کی مقدار کو بحال رکھنا ہوتو پھر ہر بار کھاد کی مقدار میں تھوڑا بہت اضافہ کرنا ضروری ہے، اس لئے امریکی ماہرینِ زراعت نے کہاتھا کہ کھاد زمین کیلئے کسی زہریلے نشے کی طرح ہے اور ہم اپنی زمینوں کو اس کا عادی کر چکے ہیں اور آنے والے وقت میں امریکہ کی زمین سے بھر پور فصل لینے کیلئے ہمیں زرعی زمین پر دو انچ کھاد کی تہہ چڑھانی پڑے گی پھر ہمیں مطلوبہ مقدار میںفصل حاصل ہو سکے گی جو کہ ہم آجکل تھوڑی سی کھاد سے حاصل کر رہے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار