

Loading content...
اس حقیقت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا کہ آج ہمارے منبر پر جس طرح واقعات کربلا بیان کئے جارہے ہیں ان میں پاک خاندان علیہم الصلواة والسلام کی عظمت کا ذرا بھر لحاظ نہیں رکھا جارہا ، اس دور میں مقررین اور سامعین کے دونوں طبقے شدت پسند بن گئے ہیں،علم نفسیات کا مسلّمہ ہے کہ انسان کے ذہن میں جب کوئی کیفیت پیدا ہوتی ہے تو اس کیفیت سے ذہنی اعصاب میں تحریک پیدا ہوتی ہے اور پہلی مرتبہ اس تحریک کی وجہ سے انسانی ذہن پر جو کیفیت پیدا ہوتی ہے وہ درجاتی لحاظ سے اپنے شدید ترین درجات پر ہوتی ہے اوراگر انسان ایک ہی تحریک بار بار پیدا کرنے کی کوشش کرے تو اس کی شدت میں آہستہ آہستہ کمی آنا شروع ہوجاتی ہے۔ کیونکہ بار بار کی تحریک کی وجہ سے اعصاب اس کے عادی ہوتے چلے جاتے ہیں تا اینکہ ایک مقام ایسا آجاتا ہے کہ اعصاب تھک کر کام کرنا ہی چھوڑ دیتے ہیں، اس لئے اگر کسی تحریک کو ہمیشہ اپنے شدید ترین در جہ پر باقی رکھنا ہوتو پھر اس میں ہر مرتبہ کچھ نہ کچھ اضافے کی ضرورت ہوتی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار