

Loading content...
() ابن ادریس اسدی سے روایت ہے کہ ہم ظالمین کے خوف سے لاشہ ہائے اطہر کی زیارت کیلئے نہ آسکے، جب بارہ محرم کی رات ہوئی تو میں نے سوچا کہ میں امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی زیارت تو کر آئوں، جب میں مقتل گاہ میں پہنچا تو وہاں مجھے مشک اور عنبر کی خوشبو محسوس ہوئی، میں نے دیکھا کہ کئی ستارے آسمان سے لاشہ ہائے اطہر پر گر رہے تھے اور پھر واپس جار ہے تھے، پھر میں نے ان لاشوں کے قریب جاکر دیکھا تو کچھ مستوراتؐ امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی لاش اطہر پر گریہ وبکا کر رہی تھیں، میں بہت دیر تک دیکھتا رہا، پھر اچانک ایک شیر ظاہر ہوا، اس شیر کو دیکھتے ہی مستورات کے رونے کی آواز زیادہ بلند ہوگئی،میں نے ان مستورات میں سے ایک مستور سے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار