

Loading content...
پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے فرمایا کہ بیشک آپ اس شیر سے کہہ دیں کہ وہ آکر ہمارے پاک بھائی علیہ الصلواة والسلام کی حفاظت کرے، جناب فضہ پاک سلام اللہ علیہا خیام سے چند قدم باہر تشریف لے گئیں اور وہاں انہوں نے آواز دی یا ابا الحارث! یا ابا الحارث! (واضح رہے کہ عرب ہر شیر کو ابو الحارث کہتے ہیں) اُسی وقت ایک شیر دھاڑتا ہوا ظاہر ہوا، جو سیدھا جناب فضہ پاک سلام اللہ علیہا کے قریب آیا، انہوں نے فرمایا کہ اے ابو الحارث! کیا آپ کو یہ علم ہے کہ آج ہمارے شہنشاہ مولا کریم کربلا علیہ الصلواة والسلام کے ساتھ امت کیا کرنا چاہتی ہے؟ امت ان کی لاشِ اطہر کی بے حرمتی کرنا چاہتی ہے، آپ فوراً جاکر شہنشاہ کربلا علیہ الصلواة والسلام کی لاش اطہر کی حفاظت کریں،جس وقت دائی پاک سلام اللہ علیہا نے یہ فرمایا تو اسی وقت وہ شیرِ ببر میدان میں اس مقام پر پہنچا جہاں امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی لاش اطہر موجود تھی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار