

Loading content...
() صاحبانِ مقتل کا ایک بڑا طبقہ لاشہ ہائے اطہر کی پامالی کو اس موقع پر تسلیم ہی نہیں کرتا یعنی وہ کہتے ہیں کہ شام غریباں کے وقت یعنی 10محرم کی شام کو لاشہ ہائے اطہر کی پامالی کا پروگرام بنایا تو گیا تھا مگر پامالی ہو نہیں سکی ،یہ تسلیم کرنے کے بعد وہ لکھتے ہیں کہ یہ واقعہ لکھا تو 10محرم کی شام کے واقعات میں گیا ہے مگر اس دن پامالی ہوئی نہیں تھی ، ممکن ہے کہ پھر گیارہ محرم کے دن لاشوں کو پامال کیا گیا ہو، یعنی وہ یقینی طور پر کوئی بات نہیں کرتے، بلکہ وہ کہتے ہیں کہ پامالی سے متعلق اتنی روایات ہیں کہ انہیں رد بھی نہیں کیا جا سکتا اور دس محرم کی شام پامالی کے عمل کو تسلیم بھی نہیں کیا جا سکتا، اس لئے جمع بین الروایات کا فارمولا استعمال کرتے ہوئے اتنا کہہ سکتے ہیں کہ شاید گیارہ محرم کے دن لاشوں کو پامال کیا گیا ہو ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار