

Loading content...
اس دور کے ایک نامور ذاکر صاحب نے ہمارے علاقے میں ایک مجلس پڑھی اور بقول شخصے اس نے بڑی کامیاب مجلس پڑھی، مجلس کے بعد وہ میرے پاس آکر بیٹھ گیا اور دورانِ گفتگو اُس نے مجھ سے پوچھا کہ استاد محترم! میری آج کی مجلس کیسی تھی؟ میں نے جواب دیا کہ مجلس تو خوب تھی اور مصائب بھی بہت ہوا کہ لوگ مجلس کے بعد بھی کافی دیر تک روتے رہے ، مگر یہ بھی تو بتائو کہ آپ نے یہ روایت کس کتاب سے پڑھی تھی ؟کیونکہ ابھی علاقے کے لوگ مجھ سے آ کرپوچھیں گے کہ یہ روایت جو پڑھی گئی ہے کیا یہ درست ہے؟ تو میں انہیں کوئی جواب تو دے سکوں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار