

Loading content...
میں اکثر احباب کے سامنے اپنا ایک تجربہ بیان کیا کرتا ہوں، وہ یہ ہے کہ ہمارے مکانات تعمیر ہو رہے تھے اور بھٹہ سے پختہ اینٹیں ٹریکٹر پر لائی جارہی تھیں، ایک ٹریکٹر میری موجودگی میں وہاں آگیا، اس وقت وہاں کافی تعداد میں کام کرنے والے لڑکے موجود تھے، ٹریکٹر والے نے مجھے بھٹے کی پرچی دی، میں نے سب لڑکوں سے کہا کہ آپ یہ اینٹیں اتارو اور اپنی اپنی اینٹیں گنتے بھی جاؤ، جس کی اینٹیں زیادہ ہوں گی اس کو انعام ملے گا اور جس کی اینٹیں کم ہوں گی اسے انعام نہیں ملے گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار