

Loading content...
اس کی کئی وجوہات اور بھی ہیں مگر ان میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اکثر لوگ پاک خاندان تطہیر علیہم الصلواة والسلام کے بارے میں کوئی ذاتی عقیدہ نہیں رکھتے بلکہ عوام کی پسند وناپسند کے پابند رہتے ہیں، یعنی جو چیز عوام کو پسند ہو وہی کچھ بیان کرتے ہیں،ا ور عوام کا معیار بھی ایک نہیں ہے بلکہ اکثر لوگ اس معاملے میں دوہرا معیار رکھتے ہیں، یعنی عوام فضائل کی انتہا مانگتے ہیں تاکہ وہ خوب نعرے لگا سکیں اور مصائب کی بھی انتہا مانگتے ہیں تاکہ وہ جی بھر کر رو سکیں، وہ فضائل میں مصائب کو فراموش کردیتے ہیں اور مصائب میں تمام فضائل کو ایک دم بھول جا تے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار