

Loading content...
شام غریباں کا موضوع اتنا حساس ہے کہ میں سمجھتا ہوں اس موضوع پر کلام کرنے کیلئے انتہائی پاکیزہ، شائستہ، اعلیٰ اقدار سے روشناس، روایاتِ عرب سے واقف اور شریف خاندانوں کے (Etiquettes) ایٹی کیٹس یا رکھ رکھائو سے پوری طرح آشنا شخص کا ہونا ضروری ہے، اس کے علاوہ کوئی شخص مناسب ہی نہیں ہے کیونکہ اگر بیان کرنے والا شخص ان باتوں میں سے کسی ایک سے بھی ناآشنا ہوگا تو پھر اس سے سہواً کوئی نہ کوئی سوئے ادبی ضرور سرزد ہو جائے گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار