

Loading content...
ہمارے آج کے اس مہذب معاشرے میں پہلی کلاس سے پی ایچ ڈی تک یہ توبتایا جاتا ہے کہ اساتذہ کا احترام کیا ہے بچوں سے کس طرح پیش آتے ہیں ، بڑوں سے کس طرح بات کی جاتی ہے والدین کا ادب و احترام کس طرح کیا جاتا ہے لیکن افسوس صد افسوس کہ جو ہمارے والدینِ حقیقی ہیںجو اس جہان میں بھی اور اگلے جہان میں بھی ہمارے لئے رحمت بن کر آئے ہیں ان کا ادب و احترام پڑھانے بتانے والا کوئی نہیں ہے ، ہماری سٹیج کہ جہاںشہنشاہ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم اور پاک خاندانِ تطہیر علیہم الصلوات و السلام کا سب سے زیادہ ذکر ہوتا ہے وہاں کا حال بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ مقرر حضرات جب اپنے کسی استاد محترم کا تعارف کرواتے ہیں تو الفاظ یہ ہوتے ہیں کہ میرے استاد محترم قبلہ وکعبہ جناب بھٹی صاحب مرحوم فرماتے تھے ،، اور اگلے ہی لمحے کسی بھی شہنشاہ پاکؐکا تعارف کرواتے ہوئے ان کا واحد و مفرد نام بغیر القابات کے کچھ اس طرح بے دھڑک لیتے ہیں کہ کم از کم آج کے دور میں کوئی شریف آدمی اپنے والدین کا تو نہیں لے سکتا اور میں تو یہاں مثال کے طور پراُس طرح لکھنا بھی گستاخی سمجھتا ہوں کہ جس طرح صاحبانِ ممبر منٹ منٹ کے بعد سٹیج پر ہزاروں کے مجمع میں ان پاک ہستیوں کے اسمائے مبارکہ کی تلاوت کر رہے ہوتے ہیں،دوستو بات احساس کی ہے پیار اور رشتے کی ہے کیونکہ ادب و احترام ہمیشہ رشتوں کی وجہ سے ہوتا ہے ،اگر ہم غلام کہلاتے ہیں تو پھر ہمیں اپنے روئیے پر بھی نظرِ ثانی کرنی ہو گی ، مرشد کریم دام ظلہ تعالی کے مقاصدِ حیات پر اگر ہم نظر کرتے ہیں تو ان میں سے ایک اہم مقصد پاک خاندانِ تطہیرؐکے ادب و احترام کو رائج کرنا نظر آتا ہے،اور یہ کتاب مجالس المنتظرین ان کے اس مقصد کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کے زریعے انہوں نے ہمیںایک راہ متعین کر دی ہے کہ اگر ہم پاک خاندان تطہیرؐ کا ذکر کریں تو پھر انداز کیا ہونا چاہئے جہاںپاک خاندانِ تطہیر علیھم الصلوات و السلام کے اسمائے مبارکہ کو تحریر کرنے کی ضرورت پیش آئی ہے تو وہاں ان پاک ہستیوں کے القابات تحریر کئے گئے ہیں، ان پاک ذوات کی طرح ان کے القابات کا سلسلہ بھی دائرہء ادرک سے باہر ہے یہاں صرف آپ کی توجہ ُاس جانب دلانا مطلوب ہے کہ کہیں ہم شوقِ عبادت میں ہم کسی گستاخی کے مرتکب تو نہیں ہو رہے ،کیا غلام اپنے آقا کو یا اولاد اپنے والدین کا ذکر اس انداز میں کر سکتی ہے جس طرح ہمارے ہاں رائج ہے اگر آپ اس گستاخی کو محسوس کریں تو پھر چند القابات پیش کر رہا ہوںجنہیں اس کتاب میں بھی استعمال کیا گیا ہے اور آپ بھی ان سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں،پاک خاندان علیہم الصلوات و السلام کا ادب و احترام کیا ہے اسے سمجھنے کے لئے ہمارا آرٹیکل باادب با مراد جو اس جلد کے آخر میں بھی موجود ہے اسے ضرور پڑہیں،بلکہ دوسروں کو بھی پڑھائیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار