

Loading content...
دوستو اس کتاب کے ضمن میں جن حضرات گرامی نے ہمارے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون کیا ہے میں ان کا یہاں شکریہ ادا نہ کرنا ایک ناانصانی سمجھتا ہوں اس لیے سب سے پہلے میں علامہ جناب سید افتخار حسین نقوی صاحب کا شکریہ ادا کروں گا کہ جنہوں نے اس کام میں میری حوصلہ افزائی بھی فرمائی ہے اور کتاب کی طباعت کا بیڑا بھی خود ہی اٹھایا ہے اس کے ساتھ اپنے علمی عرفانی حلقہ احباب کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہوں گا جن میں جناب پروفیسر شمیم اعجاز پرنسپل آف ڈگری کالج شور کوٹ… جناب قبلہ سید مظہر حسین موسوی آف کراچی اور جناب قاضی شاہ عمران علوی صاحب کا بھی شکریہ ادا کروں گا اور جناب ملک مداح حسین پرنسپل پریمیئر کمپیوٹر کالج اور مہر خضیر مہدیؐ اور عزیزی انور علیؐ خان کا بھی شکریہ ادا کروں گا کہ انہوں نے کمپیوٹر ورک میں میرے ساتھ کلی تعاون کیا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار