

Loading content...
مگر اس میں یہ سہولت بھی ہے کہ جب کوئی سلسلہ ملتا ہے تو وہ ایک مکمل پیکٹ کی طرح ملتا ہے یعنی جب انہوں نے شام غریباں کا سلسلہ بیان فرمایا تھا تو اس میں انہوں نے شامِ غریباں کے واقعات کو اول سے آخر تک بیان فرمایا تھا یعنی کوفہ تک کے حالات پر یہ سلسلہ رُکا تھا، پھر دو سال بعد جب منازل سفر کو بیان فرمایا تو داخلہ شام پر جاکر روکا، اسی طرح داخلہ شام بیان فرمایا تو رہائی تک بیان فرمایا مگر یہ ایک ہی سال میں بیان نہیں فرمایا گیا بلکہ کئی کئی برسوں بعد اس سلسلے کا اگلا سلسلہ بیان فرمایا تھا یہ بھی ہوتا رہا ہے کہ بعض مجالس بغیر سلسلے کے مل جاتی تھیں یا صرف دو مجالس پڑھنا ہوتی تھیں تو اس میں اگر کوئی تاریخی موضوع آجاتا تھا تو اسے ڈھونڈنا تھوڑا مشکل تھا جیسا کہ شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کی شہادت کے موضوع پر 1983میں ایک سلسلہ بیان پڑھا گیا مگر مقصدِ شہادتِ عظمیٰ ان کا ایک خطبہ 1978میں دیا گیا تھا اور اسی سلسلے کی دوسری کڑیاں اسمائے مبارکہ کی تشریحات میں آئیں جنہیں میں نے مجالس المنتظرین کے مجلدات میں شامل ہی نہیں کیا کیونکہ وہ اسمائے مبارک کے مجلدات نہج المعرفت میں آجاتے ہیں اس لیے انہیں یہاں لانا اعادہ کرنے کے مترادف تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار