

Loading content...
ہمیں ان سوالات پر غور کرنا چاہیے اور اس کے بعد اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے تاکہ ہم ان مظلومین علیہ الصلوات والسلام کے انصار میں شامل ہوسکیں،ہمیں ان کے وارثِ حقیقی عجل اللہ فرجہ الشریف کے ساتھ اپنا رویہ درست کرنا چاہیے اور ہم پر واجب ہے کہ ہم تعزیت کریں تو انہی سے کریں، پرسہ دیں تو انہی کو دیں، اور ان کو ہر مجلس، ہر محفل، ہر جلوس، ہر نماز، ہر روزہ میں بلکہ ہر سانس کی آمد و شد کے ساتھ دعا کریں اور جب آنکھوں میں آنسو آجائیں تو وہ وقت قبولیت دعا کا ہوتا ہے، ہم اس وقت بھی یہی دعا کریں کہ اللہ کرے آپ کا پاک گھر جلد از جلد آباد ہو جائے، آپ کے اجدادِ طاہرین علیہم الصلوات والسلام کا انتقام ہو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار