

Loading content...
ہم تو ان سے ایسا سلوک کر رہے ہیں کہ جیسے کسی غیر ملک میں کوئی مسافر فوت ہو جائے تو وہاں کے لوگ فارمیلٹی(Formality)پوری کرتے ہیں، اور ایک دوسرے کو تعزیت کر کے رخصت ہو جاتے ہیں، اسی طرح ہم بھی ان جلوسوں اور مجالس میں ایک دوسرے کو پرسے دے کر چھٹی کرجاتے ہیں، اور یہ کبھی سوچتے بھی نہیں کہ ان مظلومین علیہم الصلوات والسلام کا ایک وارثؐ آج بھی ہمارے ان تعزیتی جلوسوں اور مجالس میں موجود ہے، چلو ہم دو لفظ تعزیت کے ان سے بھی کہہ دیں، بلکہ ہمارا رویہ تو یہ ہے کہ جس طرح کسی مقتول کی کوئی تعزیتی مجلس ہو مگر اس کے وارث و ولیء شرعی کو اس مجلس میں آنے سے روک دیا جائے یا اس کا صف ماتم پر داخلہ بند کر دیا جائے، آپ خود انصاف کریں کہ کیا دنیا کے کسی مقام پر یہ ظلم بھی ہوا ہے کہ جو اصل وارث ِعزا ہو ،اسے ہی صف ماتم پر نہ آنے دیا گیا ہو؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار