

Loading content...
افسوس تو اس بات کا ہے کہ ہم جو پرسہ داری کرتے ہیں، وہ پرسہ داری بھی ہم ان مظلومین کے وارث سے نہیں کرتے بلکہ ایک دوسرے کو پرسہ دے کر واپس آ جاتے ہیں،آپ خود سوچیں کہ کبھی مجلس یا ماتم میں ہم نے اپنے زمانے کے امام عجل اللہ فرجہ الشریف کو بھی پرسہ دیا ہے؟ کیا ہم نے کبھی ان سے تعزیت کی ہے؟ حالانکہ پرسہ داری اور تعزیت مقتول اور متوفیٰ کے ولیئِ شرعی سے کی جاتی ہے ، اور ان سارے مظلومین علیہم الصلوات والسلام کے ولیئِ شرعی ہمارے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار