

Loading content...
اس مقام پر فطرت کا ایک اور تقاضہ بھی ہوتا ہے کہ جب کسی شخص کے کسی دوست کو قتل کر دیا جائے یا اس کے دوست کے والد کو قتل کر دیا جائے تو انسان اپنے دوست کے پاس جاتا ہے اور اُس سے پوچھتا ہے کہ میرے لائق کوئی خدمت ہو تو میں حاضر ہوں،اگر بندوقوں کی ضرورت ہے تو وہ حاضر ہیں، اگر آدمیوں کی ضرورت ہے تو میری جان حاضر ہے، اگر روپے پیسے کی ضرورت ہے تو میرا سارا گھر حاضر ہے، انسان یہ بات صرف دوستی اور محبت کی بنیاد پر کرتا ہے، یہ وہ بات ہے کہ جو اکثر ہمارے معاشرتی مشاہدے میں آتی ہے، اور دوست دوستوں پر جان لڑا بھی دیتے ہیں اور جان دے بھی دیتے ہیں، یہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ ہر زمانہ میں یہ ہوتا چلاآیا ہے اور معاشرتی طور پر یہ کوئی معیوب بات بھی نہیں سمجھی جاتی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار