

Loading content...
معظمہ کائنات بی بی صلوات اللہ علیہا کے غصب شدہ فدک کے بارے میں بھی پوچھا جائے گا، ان کے پہلو پاک کی ضربوں کا بھی ظالمین سے پوچھا جائے گا، ہر ایک ظلم کے متعلق پوچھا جائے گا،اور اِن کے دور میں یہ سارا پاک گھر سرکارابو الفضل العباؐس علیہ الصلوات والسلام کے پاک علم کے سائے میں ایسا آباد ہوگا کہ کوئی دکھ بھی اس گھر پاک کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکے گا ،اس پاک گھر کے پاک وارث عجل اللہ فرجہ الشریف کے دورِ حکومت میں سارے مومنین جو شہید ہوئے ہیں انہیں بھی دوبارہ زندگی عطا ہوگی، ہر مومن اور ہر سید کو حکومت ملے گی اور محمدؐ و آل محمدعلیہم الصلوات والسلام کی یہ حکومت ابدی حکومت ہوگی جو کبھی ختم نہیں ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار