

Loading content...
دوستو! حقیقت یہ ہے کہ ان مظلومین علیہم الصلوات والسلام کے ایک وارث آج بھی ہمارے درمیان موجود ہیں، جو شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام اور ان کی جداطہر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دستار کے وارثؐ ہیںاور ہمارے زمانے کے امام عجل اللہ فرجہ الشریف بھی ہیں، ساری دنیا کے سادات کے چیف بھی ہیںاورجناب ہابیل سے لے کر جناب نفس ذکیہ تک سارے شہید ہونے والوں کے منتقمؐ بھی ہیںاور وہ اس دنیا میں جلد ہی آنے والے ہیں اور انہوں نے آکر اپنے سارے مظلوم اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کا انتقام بھی لینا ہے، اپنی پاک دادیوں صلوات اللہ علیھن کو اس دنیا میں دوبارہ آباد بھی کرنا ہے، شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام کا انتقام بھی لینا ہے،ان کی خوشیاں بھی کرنی ہیںاور انہیں خود اپنے ہاتھوں سے سہرے بھی پہنانے ہیں ،وہ شام کی ملکہ بی بی پاک صلوات اللہ علیہا کو ان کا لعل دولہا بنا کر بھی دکھائیںگے ، شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کو ان کے لعل کی لٹی ہوئی خوشیاں بھی واپس دلوائیں گے، یہ پاک گھر کہ جسے امت ملعون نے بے وارث سمجھ کر لوٹا تھا اس کے پاک وارث عجل اللہ فرجہ الشریف نے آکر دوبارہ اس پاک گھر کو آباد کرنا ہے، اِن کے زمانہئِ حکومت میں سارے ظالمین کو قبروں میں سے اٹھایا جائے گااور ان ملاعین کو مومنین کے حوالے کیا جائے گا، ایک ایک مومن ایک ایک ظالم سے جی بھر کے انتقام لے گا، اس کے بعد شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ان ملاعین سے خود انتقام لیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار