

Loading content...
مقصد شہادت عظمیٰ نماز و روزہ نہیں ہوسکتا البتہ شہادت کے رد عمل میں جو کچھ ہوا ہے اس میں سے ایک چیز یہ بھی ہو سکتی ہے یعنی تین دن کی پیاس برداشت کر کے روزے کو زندگی بخشی ، سجدہ کی حالت میں سر قربان کر کے نماز کو حیاتِ ابدی عطا فرمائی ، مگر یہ فروعات ثانوی حیثیت رکھتے ہیں فروعات قوانین اعمال ہیں اور اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ انسان قانون کیلئے خلق نہیں ہوا بلکہ قانون انسان کی فلاح و بہبود اور معاشرے کی اصلاح کیلئے بنایا جاتا ہے، اس لئے قوانین میں ہمیشہ ترمیم ہوتی رہتی ہے، انسان کی زندگی کے تحفظ کیلئے قانون میں استثنیٰ موجود ہوتے ہیں، چاہے وہ قانونِ فقہ ہوں یا قانونِ مملکت، جس طرح قتل کی مختلف حالتوں میں مختلف سزائیں ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار