

Loading content...
حالانکہ یہ مسلّمہ ہے کہ نماز روزے سے انسانی جان زیادہ قیمتی ہے، جو انسان علم الفقہ کیالف بے سے بھی واقف ہے وہ اس حقیقت سے ہرگز انکار نہیں کر سکتا کہ جملہ فروعات سے انسان کی زندگی بدرجہا قیمتی ہے، اور فروعات میں سے جو فرع بھی کبھی انسانی زندگی کے ساتھ متصادم ہوگی بے وقار ہوجائے گی، اپنی اہمیت ختم کر بیٹھے گی ، مثلاً حج فرض ہے، انسان کے پاس مال بھی وافر مقدار میں موجود ہے مگر راستہ پُر خطر ہے، مسافر کی زندگی خطرے میں ہے، تو فقہ کہتی ہے کہ حج ساقط ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار