

Loading content...
اب میں اپنی قوم کے بارے میں عرض کرتا ہوں کہ جن لوگوں نے عیسائیت سے اسلام قبول کیا اور بدقسمتی سے وہ شیعہ بھی ہوگئے تو ان کے عقیدے کا جزوِ اعلیٰ جو نظریہئِ کفارہ تھا وہ پہلی صورت میں موجود تھا، مگر انہوں نے یہاں شیعہ مسلک میں اس نظریئے کو مشرف بہ اسلام کیا اور جناب عیسیٰ علیہ السلام کی بجائے انہوں نے شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کی شہادتِ عظمیٰ پر کفارہ کے نظریہ کو فٹ کر دیا اور چونکہ یہ نظریہ عوام میں مکمل مقبولیت کی صلاحیت رکھتا تھا اس لئے عوام میں سب سے زیادہ یہی نظریہ مقبول ہوا، حالانکہ یہ نظریہ تو بہت بڑا ظلم تھا، یعنی گناہ کرے ساری مخلوق اور نعوذ باللہ، خاکم بدہن قربانی کا بکرا کسی مقدس ہستی کو بنایا جائے ، یہ نظریہ باطل پر مبنی ہے، ہاں یہ درست ہے کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی شہادت کی وجہ سے کافی گناہ گاروں کو نجات مل گئی ہے اور ملتی رہے گی، اور یہ شہادت عظمیٰ کی ایک ثانوی عطا ہے، اصل وجہ اور مقصد نہیں ہے، اس قربانی کی وجہ سے نجات اور بخشش کس صورت میں ملتی ہے اس پر یہاں بات کی جائے تو بات لمبی ہوجائے گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار