

Loading content...
یعنی جناب آدم علیہ السلام جو معصوم تھے اور نبی تھے انہیں نعوذ باللہ گناہگار ثابت کیا گیاہے اور دوسری غلطی یہ ہے کہ والدین کے گناہوں کی سزا اولاد کو دینا یہ بھی تو عدل کے خلاف ہے، جس طرح مجرم کو قرار واقعی سزا نہ دینا عدل کی توہین ہے، اسی طرح والدین کے جرم کی سزا اولاد کو دینا بھی تو عدل کی توہین ہے، مگر ان لوگوں کو عدل و عدالت کی توہین سے کوئی سرو کار ہی نہیں تھا، وہ تو اس نظریے کی مدد سے گناہوں کی چھوٹ دے کراپنی جماعت میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور آج اس کی سزا بدکرداری کے طوفان کی صورت میں اُن کے سامنے ہے کہ وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل ہی نہیں، نہ ہی اِن کا دین بچا ہے اور نہ اخلاقی اچھائیاں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار