

Loading content...
جناب عیسیٰ علیہ السلام کے مصلوب ہونے کے واقعہ کو دیکھیں، عیسائیت نے ان کے سولی چڑھنے کو حقیقت قرار دے کر اس کے مقاصدکی غلط توجیہ کی ہے اور انہوں نے نظریہئِ کفارہ ایجاد کر لیا ہے، جس کا فلسفہ انہوں نے یہ دیا ہے کہ جناب آدم علیہ السلام نے جنت میں اللہ کی نافرمانی کی تھی اور نعوذ باللہ وہ گنہگار ہو گئے تھے اور انہیں اسی وجہ سے جنت میں سے نکال دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ہر آدم زاد ]ہر انسان[ پیدائشی گنہگار ہوتا ہے،دوسری جانب صورت حال یہ ہے کہ اللہ جل جلالہ عادل ہے اور وہ کسی گنہگار کو سزا دئیے بغیر نہیں چھوڑسکتا کیونکہ کسی مجرم واقعی کو قرار واقعی سزا نہ دینا عدل کی توہین ہے اور عادل کی شانِ عدل کے خلاف ہے، اس لئے اللہ پر واجب ہے کہ ہر گناہ گار انسان کو جہنم رسید کرے، مگر اسے انسانیت پر رحم آیا اور اس نے اپنے بیٹے ]جناب عیسیٰ علیہ السلام[ کو جامہئِ انسانی میں بھیجا کہ تم انسانیت کے گناہوں کا وزن اپنے سر لے کر سب کی طرف سے سزا بھگت لو، ہر انسان جو پیدائشی گناہگار ہے وہ تمہارے بپتسما ہونے سے پاک ہوجائے اور انہوں نے انسانیت ]یعنی عیسائیت [ کے سارے گناہوں کی سزا خود اٹھاکر ساری عیسائیت کو بخشوا دیا ہے ،اب ساری امت بیشک گناہ کرے اور تھوک کے حساب سے کرے، انہیں کوئی سزا نہیں ملے گی کیونکہ جناب عیسیٰ علیہ السلام ایڈوانس سزا بھگت کر جا چکے ہیں، لہٰذا اب جو جی چاہے کرتے رہو، صرف عیسائی ہوجاؤ پھر آخرت میں کوئی بھی سزا نہیں ملے گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار