

Loading content...
ملعون ازل نے اپنا ظلم جاری رکھا، حتیٰ کہ اس ملعون نے شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کا گلوئے اطہر تن سے جدا کیا اور سر اٹھا کر واپس روانہ ہوا، جس انداز میں یہ ملعون سر اٹھا کر واپس مڑا پاک معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے جس وقت وہ منظر دیکھا تو دائی پاک سلام اللہ علیھاسے فرمایا کہ اِس ملعون کو جا کر ہمارا یہ پیغام دیں کہ تم نے ظلم کی انتہاتو کر لی ہے اب بے ادبی و گستاخی کی یہ انتہا تو نہ دکھا ،کیا تجھے معلوم نہیں کہ یہ کوئی عام ہستی نہیں بلکہ یہ تو مہر نبوت کے سوار ہیں جوانانِ جنت کے سردار ہیں اور سرمایہئِ آلِ اطہار ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار