

Loading content...
اُس وقت جناب عالیہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے فرمایا کہ ہم اپنے بھائی کا آخری سجدہ دیکھنا چاہتے ہیں، مگر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے آخری سجدہ کیلئے جو جگہ پسند فرمائی تھی وہ کافی گہرائی میں تھی، اس وقت پاک بی بی صلوات اللہ علیہا نے پاک بھائی علیہ الصلوات والسلام سے مخاطب ہوکر فرمایا کہ بھائی! آپ کے آخری سجدہ کا منظر ہم بھی دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ جب کسی بھائی کی زندگی کا آخری وقت ہو تو ہر بہن کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے بھائی کے قریب رہتے ہوئے بھائی کے دکھ اپنی آنکھوں سے دیکھتی ہے، باقی احباب برداشت نہ کرتے ہوئے اگر دور بھی چلے جائیںتو کوئی بہن ان لمحات میں بھائی سے ہرگزدوری گوارا نہیں کرتی، اب آپ مجھے بھی اجازت عطا فرمائیں تاکہ میں بھی آپ کا آخری سجدہ دیکھ سکوں،ستر قدم کے فاصلے سے پاک بی بیؐ نے اپنے پاک بھائی علیہ الصلوات والسلام سے یہ کلام فرمایا کہ سارے سجن آپ کا آخری سجدہ دیکھیں اور صرف ایک بہن نہ دیکھے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار