

Loading content...
عین اُس وقت کہ جب ملکوتِ عرض و سما آہ وبُکا میں مصروف تھے،پوری کائنات دھاڑیں مار مار کر رورہی تھی،عرش لرز رہا تھا، پوری کائنات میں قیامت بپا تھی،انبیاء و رسل سر پیٹ رہے تھے، عین اُس وقت قہقہہ لگانے کی وجہ کوئی معمولی بات نہیں ہو سکتی بلکہ کوئی عظیم مسرت یا بہت بڑی خوشی کا حصول ہو سکتا تھا، یعنی انہیں اپنے عظیم مقصد میں کامیابی کا یقین ہوا تو قہقہہ نکل گیا (ایک راز یہ بھی تھا ) امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا کہ ہم شِیر مادر سے بھی زیادہ مانوسِ شہادت و قتل ہیں، جس بچے کو عرصے بعد شِیر مادر ملے، وہ روتا نہیں بلکہ ہنستا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار