

Loading content...
یہ ولیِ مطلق اور حجت کاملہ و کلیہ کی شان ہے کہ وہ اپنی ذات سے زیادہ عالم خلق و امر کی حفاظت کو عزیز سمجھتے ہیں، جس طرح ایک جہاز کے ناخدا کو اگراپنی زندگی دائو پر لگا کرجہاز کو بچانا پڑے تو وہ خوشی سے جان دے دیتا ہے، اسی طرح اس کشتیئِ ارض و سماء کا ناخدا زمانے کا امام علیہ الصلوات والسلام ہوتا ہے، اگر اسے اس عالم خلق و امر کی حفاظت اور بقا کی خاطر کوئی قربانی دینی پڑ جائے تو وہ خوش ہوکر یہ قربانی دینے پر تیار ہوجاتا ہے اور قربانی دیتے ہوئے بے انتہا خوشی محسوس کرتا ہے اور ذمہ دار ناخدا تو ناکامی کی صورت میں خود کشی بھی کر لیتے ہیں یعنی انہیں اپنی جان سے زیادہ جہاز کااور اُس کے مسافروں کا خیال ہوتا ہے، بلا تشبیہ زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام کا یہی منصب ہوتا ہے اور وہ کائنات کی کشتی کا ناخدا بھی ہوتا ہے، اور امیجیٹ گاڈ (Immediate God) بھی ہوتا ہے، اس لئے اس کی ذمہ داری ایک ناخدا سے بھی زیادہ بلکہ بہت زیادہ ہوتی ہے، یہی وجہ تھی کہ جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے سامنے بقائے عالمین کا مسئلہ آیا تو انہوں نے بھی یہی کچھ کیا،یعنی جس وقت ملعونِ ازل نے اپنا ارادہ ظاہر کیا تو شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے عین اُس وقت اپنا منصب حجت جناب سجاؐد علیہ الصلوات والسلام کے سپرد کردیا، گویا انہوں نے پوری کائنات کو تباہی سے بچا لیا، کیونکہ اگر ان کی شہادت کے وقت انتقالِ اختیار میں ایک سکینڈ کا وقفہ بھی آ جاتا تو یہ کائنات حجت خدا کے نہ ہونے کی متحمل نہ ہوسکتی ، بلکہ اُس ایک سیکنڈ کے اندرہی یہ کائنات مکمل فنا ہوجاتی ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار