

Loading content...
ان بیساکھیوں کے سہارے کوئی بھی محقق سوچ کا اتنا لمبا سفر نہیں کر سکتاجو حقیقت کلی کی منزل پر پہنچ سکے، اس لئے میں اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے سامنے اپنے عجزکا اقرار کرتے ہوئے اپنی کوتاہیوں سے عفو اور درگزر کی امید رکھتا ہوں اور اپنے قارئین سے بھی یہی توقع رکھتا ہوں کہ وہ مجھے انسان ہی سمجھیں اور انسان سے خطا و سہو کا ہونا لازم ہے، اور پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کے شایانِ شان لکھنا تو کسی کیلئے بھی ممکن نہیں ہو سکتا اس لئے جو بھی لکھتا ہے وہ اپنے ظرف و عطا کردہ شعور کے مطابق ہی لکھتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار