

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے عرض کیا خالق! ذرا یہ بتا کہ تیرا سب سے بڑا محبوب کون ہے؟ آواز آئی کہ آپ کے پاک ناناصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ،عرض کیا خالق پھر توقانون تونے خودہی بنایا ہے کہ جب ملاقات کا شوق ہوتو محبوب اپنے عاشق کے پاس خود چل کر آئے، یہ تیرا اپنا بنایا ہوا قانون ہے، آج میںہوں عاشق اور تو ہے محبوب ، اب خود بتا کہ مجھے عرش پر آنا پڑے گا یا تجھے اس زمین کو معلی بنا کر یہاں آنا پڑے گا؟… آواز قدرت آئی کہ میں نے عرش معلی سجایا ہوا ہے، نورانی قالین بچھائے ہوئے ہیں، حجاباتِ نور کے پردے لگے ہوئے ہیں، تسبیحاتِ ملائکہ کی مترنم فضا ہے، صرادقاتِ عرش کے مابین حجاباتِ قدسی ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار