

Loading content...
٭السلام علیک یا ابی بابا میرا سلام ہو، مگرامام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے کوئی جواب نہیں دیا، آہستہ آہستہ قریب تر ہو کر عرض کرتی ہیں کہ بابا! میں بڑی مشکل سے پہنچی ہوں، آپ کیوں خاموش ہیں؟امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے پھر بھی کوئی جواب نہیں دیا، حتیٰ کہ تین مرتبہ پاک معصوؐمہ صلوات اللہ علیہا نے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کو سلام کیا مگر کوئی جواب نہیں ملا،جس وقت معصومہ بی بی صلوات اللہ علیہا جواب سے مایوس ہوئیںتو آنکھوں میں آنسو آگئے، ہونٹ رونے کے لیے لرزے ، ملکوت میں کہرام بپا ہوا، عرش اِلٰہی متزلزل ہوا،آوازِ قدرت آئی اے کربلا کے شہنشاہؐدیکھیں تو سہی معصوؐمہ بیٹیؐآپ سے ملنے آئی ہیں، ان سے کلام تو کریں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار