

Loading content...
سفر تو ستر قدم کا تھا، کچھ فاصلہ تک یہ دونوںبہن بھائی ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر چلتے رہے، مگر جس وقت فوجوں کا سلسلہ شروع ہوا تو یہ دونوں بہن بھائی ایک دوسرے سے بچھڑ گئے، جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام نے جا کر بابا پاک کی آغوش میں قربانی پیش کی ،مگر معصوؐمہ بی بی صلوات اللہ علیہا تھوڑی دیر بعد پہنچیں، گھوڑوں کے سموں کے درمیان میں سے راستہ بناتے ہوئے اور فوج کی صفوں کو عبور کرتے ہوئے آخر کاریہ مظلوم بابا علیہ الصلوات والسلام کے قریب پہنچ گئیں، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام سر جھکا ئے کائنات سے بے نیاز ہوکر زمین پر تشریف فرماتھے، قریب آکر معصوؐمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے عرض کیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار