

Loading content...
عقیدہ کے لحاظ سے اس لئے غلط ہے کہ پاک مستوراتِ توحید و رسالت صلوات اللہ علیھن کے جسم اطہر کو کسی غیر معصوم کا مس کر ناہمارے عقیدے کے خلاف ہے، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ پاک پردہ داران توحید و رسالت صلوات اللہ علیھن کو کسی غیر معصوم کی نگاہ بھی مس نہیں کرسکتی، بلکہ کوئی فرشتہ جومعصومِ عمومی ہے وہ بھی ان کے پردۂ عصمت و طہارت کو مس نہیں کر سکتا، یہ اللہ کے نظام جبروتی کا ایک حصہ ہیں، جس طرح شب ہجرت شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کفار نہیں دیکھ سکے تھے کیونکہ وہ اپنی حقیقت ذاتیہ سے اُن کے سامنے سے گزر گئے تھے، اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس رات شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خود جناب جبرائیل علیہ سلامبھی نہیں دیکھ سکے تھے کیونکہ اگر ان کے جسد اقدس پر ان کی حقیقت ذاتیہ حجاباً مستوراً کی رِدا موجود ہو تو انہیں کوئی فرشتہ بھی نہیں دیکھ سکتا، جیسا کہ جناب عزرائیلعلیہ سلام کا واقعہ میںآپ کے سامنے بیان کر چکا ہوں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار