

Loading content...
میں جناب عبداللہ بن حسین علیہما الصلوات والسلام کے ذکر میں بیان کر چکا ہوں کہ معصوؐمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے پاک پھوپھی صلوات اللہ علیہا کی خدمت میں عرض کیا کہ ہم بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کے پاس جانا چاہتے ہیں، انہوں نے فرمایا میری لائق بیٹی! آپ بابا کو ملنے کیسے جائیں گی سارا میدان تو ظالمین سے بھرا ہوا ہے، گھوڑوں کے سموں سے سم ملے ہوئے ہیں اور کنوتیوں سے کنوتیاں ملی ہوئی ہیں، سپاہیوں کے قدموں سے قدم ملے ہوئے ہیں، پاک معصوؐمہ صلوات اللہ علیہا نے رو کر عرض کیا کہ جتنی مشکلات بھی آئیں گی ہم برداشت کریں گے لیکن پاک بابا علیہ الصلوات والسلام کو اتنی تکلیف میں دیکھ کر مجھ سے برداشت نہیں ہوتا وہ مدد کے لئے پکار رہے ہیں اور کوئی بھی ان کی مدد کرنے والا نہیںمیں جس وقت ان کے گلے لگوں گی تو انہیں کچھ تو سکون مل جائے گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار