

Loading content...
یعنی ملکوت ہمارے خادم ہیں اور ہماری وجہ سے ہمارے چاہنے والوں کے بھی خادم ہیں، یعنی وہ تو ان کے محکوم ہیں اور ان کے مطیع و غلام ہیں اور غلام کو مالک کی ذات پر تصرف کا حق حاصل نہیں ہوتا ہے اور اللہ جل جلالہ کا کسی فرشتے کو یہ حق دینا بھی ایک غیر عادلانہ فعل ہے کہ جو اس کی ذات سے صادر ہونا ناممکن ہے، اس لئے ہر امام اپنی روح کا قابض خود ہوتا ہے، یعنی معصومین علیہم الصلوات والسلام کی ذاتِ روحیہ ان کی ذات جسمیہ میں سے اپنے اختیار و اِرادے کے ساتھ اس طرح پرواز کرتی ہے کہ جس طرح کسی آشیانے میں سے پرندہ اپنے ارادے اور خواہش کے مطابق پرواز کرتا ہے، اسے کوئی خارجی چیز نہیں لے جاتی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار