

Loading content...
اور کئی مقامات پر تو سر اطہر نے اس طرح تلاوت کا آغاز فرمایا ہے کہ جس طرح قاری قرأت سے پہلے کھنکار کر گلا صاف کرتے ہیں، بالکل اسی طرح انہوں نے کھنکار کر تلاوت کا آغاز فرمایا، تاکہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ طور کی طرح صرف مقام اظہار پر ہیں، یا فاعل اضطراری ہیں، بلکہ ہر کوئی یہ سمجھے کہ یہ خود اُس ذاتِ واحد و لا شریک کی نیابت میں مصروفِ کلام ہیں اور یہ اِن کا اپنا فعل ہے کسی اور کا نہیں، ان کی حیات بھی بہ حیثیت نیابت واجب بالغیرہے یعنی یہ اللہ کی صفتِ حیات کے مظہر ہیں، اگر حیات کا اظہار فنا ہوجائے تو مظہر کا نقص ثابت ہوتا ہے، یعنی جب تک اللہ رہے گا اور حی بھی ہوگا تو یہ بھی زندہ رہیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار