

Loading content...
معصومین علیہم الصلوات والسلام بعد از شہادت کسی برزخ کے اندرنہیں ہوتے بلکہ وہ تو مقام مظہریت پر فائز ہوتے ہیں، جس طرح سبھی لوگ جانتے ہیں کہ اللہ جل جلالہ جتنے بھی دعوے فرماتا ہے اس کے ہر دعویٰ کا ثبوت اس کے مظاہر صفات و ذات پیش کرتے ہیں، جیسا کہ اللہ جل جلالہ نے رازق ہونے کا دعویٰ کیا ہے،ممیت ہونے کا دعویٰ فرمایا ہے،حی و قیوم ہونے کا دعویٰ فرمایا ہے،تو ان کا ثبوت مظاہر اِلٰہی نے دیا ہے، یعنی عزرائیلعلیہ السلام نے مار کے اس کے ممیت ہونے کو ثابت کیا ہے،میکائیل علیہ السلام نے رزق دے کر اس کی رزاقیت کا ثبوت فراہم کیا ہے،اُس نے محیی (یعنی زندہ کرنے والا) ہونے کا دعویٰ کیا تو جناب عیسیٰ علیہ السلام نے اس کے محیی ہونے کو مردے زندہ کر کے ثابت کیا، اسی طرح حی و قیوم ہونے کا دعویٰ فرمایا تو اس کا ثبوت سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام نے عمومی طور پر اور شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے خصوصی طور پر فراہم کیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار