

Loading content...
یہاں پر ایک مشہورِ عام غلط فہمی کا ازالہ کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں، وہ یہ ہے کہ کچھ لوگ عام شہداء اور معصومین علیہم الصلوات والسلام کی شہادت کو کیفیتی لحاظ سے ایک جیسا سمجھتے ہیں، یعنی درجات کے لحاظ سے توباقی شہیدوں سے ان کے درجات کو بلند سمجھتے ہیں مگر کیفیت کے لحاظ سے یہ سمجھتے ہیں کہ جس طرح باقی شہید زندہ ہوتے ہیں یہ بھی ویسے ہی زندہ ہوتے ہیں، جس طرح باقی شہید دنیا سے منتقل ہوتے ہیں یہ بھی اسی طرح منتقل ہوتے ہیں، یعنی ان کی شہادت کے بعد والی کیفیت باقی شہدا کی طرح ہی ہوتی ہے، جبکہ یہ ایک اشتباہ ہے، کچھ لوگوں نے عام شہید کی موت (شہادت ) کو باقی مخلوق کی موت کی طرح قرار دیا ہے اور یہ لکھا ہے کہ یہ جسمانی طور پر فوت ہوجاتے ہیں مگر روحانی طور پر زندہ رہتے ہیں، یہ بھی ان کا اشتباہ تھا کیونکہ روح تو کسی کافر کی بھی نہیں مرتی ہے، پھر شہید کی خصوصیات کیا رہ جاتی ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار