

Loading content...
جن علماء وعرفاء نے واقعہ کربلا کے عرفانیاتی پہلوؤں کی تشریحات لکھی ہیں تو انہوں نے اس موقعہ پر طویل مکالمات لکھے ہیں، یعنی جناب عزرائیل کا آنا اور یہ عرض کرناکہ میں اس مقصد کیلئے حاضر ہوا ہوں، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ کافی طویل گفتگو لکھی ہے اور یہ بھی لکھاکہ آخر میں امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ اگر تم ہمیں تلاش کرسکتے ہو تو تم ہی ہماری روح مقدس کو حضورِ قدسِ اِلٰہیہ میں لے جانا، اُس وقت جناب عزرائیل نے عرض کیا کہ میں رخ دوسری جانب پھیر لیتاہوں، آپ غائب ہو جائیں، مگر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ یہ بچوں والی آنکھ مچولی نہیں تو ہماری آنکھوں میںآنکھیں ڈال، ہم تیرے دیکھتے ہی دیکھتے تیری نظروں سے غائب نہ ہو جائیں تو مقلب القلوب والابصار نام ہی نہیں ۔۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار