

Loading content...
وہ کہتا ہے کہ آپ یہ خیال نہ کریں کہ وہ ملعونِ ازل پاک شہزادے کو اٹھا کر خیام میں لایا ہو گا، یا انہیں پاک والدہ صلوات اللہ علیہا تک پہنچایا ہو گا… آپ یہ بھی نہ سوچیں کہ وہ اس شہزادے کو نہر فرات پر لے گیا ہو گا، اور پانی سے ان کے رخ انور سے گرد صاف کی ہو گی یا انہیں پانی پلایا ہو گا… ہمیں یہی بات رلاتی ہے کہ ضعیف والدؐ کی نگاہوں کے سامنے اس ملعون نے انتہائی بے رحمی سے ان کا سر اطہر بدن سے جدا کیا… اور جب وہ پاک معصوم شہزادؐہ تیغ ظلم کے نیچے تڑپ رہا تھا تو قریب ہی ان کے پاک باباعلیہ الصلوات والسلام خاموشی اور صبر کے ساتھ اپنے لعل کو تڑپتا ہوا دیکھتے رہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار