

Loading content...
یہاں پر ایک وضاحت کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام کی عمر کے بارے میں بھی مؤرخین میں کافی اختلاف ہے، اور ان کے واقعہئِ شہادت کے بارے میں بھی کافی متناقض روایات لکھی ہوئی ملتی ہیں، میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ شہزادہ عبداللہ علیہ الصلوات والسلام کی والدہ پاک بی بی ام عبداللہ بنت امراء ا لقیس یمنی تھیں اور یہ تو آپ کو معلوم ہی ہے کہ وہ شہزادہ علیؐ الاصغر علیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہ صلوات اللہ علیھا سے علیحدہ ذات ہیں، جبکہ اکثر مؤرخین اور صاحب انساب کو ولدیت میں ایک ہی نام ہونے کی وجہ سے اشتباہ ہوا ہے، ہاں یہ بھی ہے کہ بعض مؤرخین نے مولا امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے پاک حرم کی حیثیت سے اس پاک بی بی صلوات اللہ علیہا کا ذکر تو کیا ہے مگر ان کی اولاد نہیں لکھی، بعض نے جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام صغیرہ بی بی پاک صلوات اللہ علیہا اور جناب قاؐسم المعروف شہزادہ محسن علیہ الصلوات والسلام تینوں کو انہی کی اولاد لکھا ہے ،اورواقعہ کربلا کے وقت شہزادہ عبداللہ علیہ الصلوات والسلام کا سن مبارک بہ اختلافِ روایات پانچ سے نو سال لکھا گیا ہے، صغیرہ بی بی صلوات اللہ علیہا اس وقت تین سال کی تھیں اور جناب محسن علیہ الصلوات والسلام کربلا میں چند ماہ کے تھے، جو حلب میں شہید ہوگئے تھے اور ان کا مزار حلب میں موجود ہے، اس کی تفصیل تحقیق عمیق میں عرض کر چکا ہوں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار