

Loading content...
جس وقت افواجِ شام کا اژدھام زیادہ بڑھا تو جناب فضہ سلام اللہ علیہا نے عالیہ بی بی صلوات اللہ علیہا کی خدمت میں عرض کیا کہ معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا آپ کے پاک بھائیؐ اب مجھے نظر نہیں آ رہے ، ملکہئِ دوجہاں صلوات اللہ علیہا کا چاند کوفہ و شام کے سیاہ بادلوں میں چھپ گیا ہے، اُس وقت معصوؐمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے دونوں ہاتھ پاک پھوپھی صلوات اللہ علیہا کے قدموں پر رکھے، اور رو کر عرض کیا کہ پھوپھی اماںؐ مجھے اجازت عطا فرمائیں، ہم اپنے باباپاکعلیہ الصلوات والسلام کو لینے جاتے ہیں، عالیہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے فرمایا کہ بیٹی زمانہ دشمن ہے، گھوڑوں کے سموں سے سم ملے ہوئے ہیں، آپ کیسے جائیں گی؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار