

Loading content...
یہ بھی تھا کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے جس مقام کو زینت بخشی ہوئی تھی وہ قدرے نشیبی جگہ تھی اور جہاں پاک پردہ دارؐ موجود تھے وہ ایک بلند مقام تھا، اگرچہ فوجیں درمیان میں حائل تھیں مگر پھر بھی امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نظر آرہے تھے، اس لئے انہیں واپس لے کرآنا کسی کو بھی مشکل نظر نہیں آرہا تھا،اور یہ بھی ممکن ہے کہ پاک پردہ داران توحید و رسالت صلوات اللہ علیھن نے خود اپنے معصوم بچوؐں کو بھیجا ہو کہ ہم تو ہجوم ظالمین میں نہیں جا سکتے آپ ہی جاکر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو خیام میں واپس لے آئیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار