

Loading content...
جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے غربت کی آخری صدا دے کر زین ذوالجناح سے اتر کر فرشِ معلیٰ کو زینت بخشی توچشم تاریخ نے دیکھا کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے سجدہ ادا فرمایا اور اُس کے بعد انہوں نے پیدل جنگ کرنا شروع کی ، پھر محبوب ازل جل جلالہ کے حکم پر تلوار نیام میں ڈالی اور ایک بار پھرسجدہ ریز ہو گئے ، اُس وقت مرتجز پاک نے ان کے گرد چکر لگانا شروع کیے، کافی دیر تک وہ اپنے مظلوم سوار کو بچانے کی کوشش کرتا رہا،اس نے کسی ملعون کو سرکاؐر کے قریب آنے کا موقع نہیں دیا، اُس وقت پاک مرتجز امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے قریب پہلو کے بل لیٹ گیااور عرض کیا کہ آقا! اگر سوار ہو سکتے ہیں تو جلدی سے سوار ہوں، میں آپ کو خیام میں لے جاؤں کیونکہ دشمن ظلم کرنے پرتل گئے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار